پہلے ٹیچرز سپورٹس گالا میں پی ای ٹی انصر عباس نے 100میٹر کی ریس جیت لی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پہلے ٹیچرز سپورٹس گالا میں۔۔۔
گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 20ایم بی کے پی ای ٹی انصر عباس نے ضلع خوشاب کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈویژن لیول پر 100 میٹر ریس کا مقابلہ جیت لیا اور صوبائی لیول پر مقابلہ کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔عوامی سماجی حلقوں نے ٹیچرز سپورٹس گالا م یں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر پی ای ٹی انصر عباس اور سکول کے سٹاف کو مبارکباد دی ہے ۔