آر پی او سرگودھا ریجن کی تھانہ سٹی میانوالی میں کھلی کچہری

آر پی او سرگودھا ریجن کی تھانہ سٹی میانوالی میں کھلی کچہری

میانوالی (نامہ نگار)آر پی او سرگودھا ریجن نے تھانہ سٹی میانوالی میں کھلی کچہری لگائی اوردرخواست دہندگان کے مسا ئل سنے اور احکامات جاری کیے۔

آر پی او سرگودھا ریجن شہزاد آصف خان نے ڈی پی او کیپٹن ریٹار ڈ محمد اجمل کے ساتھ تھانہ سٹی میانوالی میں کھلی کچہری منعقد کی اور شہریوں کی طرف سے جمع درخواستوں کے مطابق سالین کی شکایات سنیں اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹیگیشن بدر منیر، ڈی ایس صدر کامران ظہور اور متعلقہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے ۔ زیادہ تر شکایات موٹر سایکل چوری، ڈکیتی اور جایداد کے معاملات سے متعلق تھے ۔ آر پی او شہزاد آصف خان نے پولیس افسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے ساتھ اپنے رویے بہتر رکھیں اور سالین کے مسا ئل پوری توجہ اور ایمانداری کے ساتھ سنا کریں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے آر پی او کا کہنا تھا کہ ضلع میانوالی سے منشیات کے خاتمہ کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا مکڑوال کے علاقہ میں دہشت گردوں سے مقابلہ کے بارے بعض لوگ نا سمجھی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسی باتیں پھیلا دیتے ہیں جو دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے والے پولیس افسران اور جوانوں کی حوصلہ شکنی اور سماج دشمن عناصر کی حوصلہ افزا ئی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مکڑوال میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بہت خطرناک نوعیت کا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں