ساریہ حیدر خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا ماہانہ اجلاس

 ساریہ حیدر خان کی زیر صدارت  ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی برائے  پاپولیشن ویلفیئر کا ماہانہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساریہ حیدر خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا ماہانہ اجلاس۔۔

 ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملک طارق محمود عزیر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹیو سروسز ڈاکٹر میاں کاشف علی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کلیم اللہ ملک، اقبال خان، ڈاکٹر مونا مالک، ڈاکٹر سندس ثناء، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رضوان جمیل کے علاوہ دیگر متعلقہ ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی، امام خطیب پراجیکٹ کی پیش رفت، پاپولیشن ویلفیئر کی کلینیکل اور آگاہی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں