صہیب احمد بھرتھ کی شہید قلب عباس کی قبر پر حاضری ،پھول چڑھائے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یومِ تشکر کے موقع پر صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے سرگودھا کے گاؤں نمطاس میں واقع شہید قلب عباس کی قبر پر حاضری دی۔
صوبائی وزیر نے شہید کی قبر پر گلدستہ رکھا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔صوبائی وزیر نے شہید کے والد سے ملاقات کی اور ان کی عظیم قربانی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہ آپ کے فرزند نے جس دلیری سے دشمن کا مقابلہ کیا اْس پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ پوری پنجاب حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے ۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔