یونیورسٹی آف سرگودھا میں ’’یومِ تشکر‘‘ جوش وجذبے سے منایا گیا

سرگودھا( سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا میں ’’یومِ تشکر‘‘ نہایت جوش وجذبے ، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
یہ دن افواج پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشنِ بنیان مرصوص میں فتح کی خوشی میں منایا گیا تاکہ قوم کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے اور ان کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کیا جا سکے ۔تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا،جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کی۔ اس موقع پرطلبہ کی جانب سے حب الوطنی کو اجاگر کرتے ملی نغمے بھی پیش کیے گئے ۔ پرچم کشائی کے بعد پروفیسر ڈاکٹر قیصر کی قیادت میں یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا جو وائس چانسلر آفس سے شروع ہو کر یونیورسٹی کے فوارہ چوک پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔