لمپی سکن اور کانگوکا خطرہ : بغیر ویکسی نیشن مویشیوں کی منتقلی پر پابندی

 لمپی سکن اور کانگوکا خطرہ : بغیر ویکسی نیشن مویشیوں کی منتقلی پر پابندی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لمپی سکن اور کانگو بخار جیسی خطرناک بیماریوں کے پیش نظر سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں مویشیوں کے بغیر ویکسی نیشن ایک سے دوسرے ضلع میں منتقلی پر پابندی لگا دی گئی ہے اور منتقلی دونوں امرا ض کی ویکسین سے مشروط قرار دیدی گئی ہے۔۔۔

ذرائع کے مطابق موسمی شدت کے باعث کانگو بخاراور لمپی سکین کے پیش نظر ڈپٹی سیکرٹری لائیو سٹاک کی جانب سے ایس او پیز جاری کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر مویشیوں کی ویکسی نیشن کے حکم پر عملدرآمد شروع کروانے کی ہدایت کی اور کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر مویشیوں کی نقل و حمل بڑھ جاتی ہے ،اس حوالے سے دی گئی گائیڈ لائن پر سختی سے عملدرآمد یقینی ،عوام اور بیوپاریوں میں خصوصی آگاہی مہم اور ویکسی نیشن کا عمل مربوط بنایا جائے ، ڈویژنل سطح پر ڈائریکٹر زلوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔بیوپاریوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی جانور کو بغیر ویکسی نیشن کسی ضلع میں منتقل نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ،یاد رہے کہ حکومت یہ اقدام ہرسال یہ خطرناک بیماریوں کی روک تھام کے لئے کرتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں