سیف سٹی آفس پولیس لائن میانوالی میں میٹنگ کا انعقاد ،اہم فیصلے

سیف سٹی آفس پولیس لائن میانوالی  میں میٹنگ کا انعقاد ،اہم فیصلے

میانوالی (نامہ نگار )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے سلسلہ میں سیف سٹی آفس پولیس لائن میانوالی میں۔۔۔

 انچارج PSCA ایس پی عامر مشتاق وڑائچ کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد رحمان ڈی ایس پی ہائی وے پٹرولنگ پولیس، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی طیب علی شاہ اور سی سی ڈی میانوالی کے انچارج انسپکٹر شاہد نثار نے شرکت کی۔اجلاس میں سی ایم پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر محمد عثمان انور کے ویژن، آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان اور ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل کی خصوصی ہدایات پر فورسز میں کوارڈینیشن کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں