ڈی پی او کی ایک ہی دن مختلف مقامات پر 10کھلی کچہریاں

شاہ پور (نمائندہ دنیا )ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے تحصیل شاہ پور میں کھلی کچہریاں لگائیں اور شہریوں کے مسائل سن کر موقع پرہی احکامات جاری کئے۔۔۔
ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے دن 10 بجے ویگووال، 10:30 بجے میونسپل کمیٹی شاہ پور صدر،11 بجے یونین کونسل جلپانہ، 11:30 بجے یونین کونسل بکھر بار، 12:00 بجے یونین کونسل عاقل شاہ،12:30 بجے محبوب کالونی، 01:00 بجے میونسپل کمیٹی شاہ پور سٹی، 01:30 بجے نتھووآلہ،02:30 بجے چک شیخاں، 03:00 بجے بنگلہ حسین شاہ میں کھلی کچہریاں لگائیں اور شہریوں نے پولیس کے متعلقہ اپنے قانونی طور پر رکے کاموں اور پولیس کی مقدمات کی تفتیش کی سست روی کی شکایات کیں جس پر ڈی پی او نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو فوری طور پر مقدمات کو یکسو کرنے کا حکم دیا اور میرٹ پر تفتیش کرنے کا حکم دیا انہوں نے یقین دلایا کی عوام پولیس کو اپنا دوست سمجھے پولیس آپکے جان ومال کی حفاظت کے لیے ہے ۔ ایک شہری رانا اعظم خان نے ڈی پی او کو تجویز دی کہ بنگلہ حسین شاہ کے مقام پر پولیس چوکی بنائی جائے ،ڈی پی او نے اتفاق کرتے ھوئے ایس ایچ او سے رپور ٹ طلب کرلی ۔ یہ امر قابل زکر ھے کہ ایک ہی دن میں اتنی بڑی تعداد میں کھلی کچہریاں لگانا شاہ پور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے ۔