محرم الحرام ہمیں مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے ،محمد اویس گجر

بھیرہ(نامہ نگار )محرم الحرام ہمیں ایثار، قربانی، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے،ان مقدس ایام میں تمام مکاتبِ فکر کی ذمہ داری ہے کہ۔۔۔
وہ اتحاد و اتفاق کی فضاء برقرار رکھیں۔ان خیالات کا اظہار سب ڈویژنل پولیس آفیسر محمد اویس گجر نے لائسنس داران اور امن کمیٹی کے ارکان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں شیعہ ایکشن کمیٹی کے صدر سید غلام رضا شاہ بخاری، سید بادشاہ حسین نقوی، اہل سنت کے رہنما حافظ عبدالرشید انصاری، علامہ انوار احمد نوری سمیت دیگر شیعہ و سنی راہنماؤں اور لائسنس داران نے شرکت کی ایس ڈی پی او نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔