ماڈل مارٹ یونیورسٹی روڈ پر ایجوکیشنل فیملی پلاننگ میلہ کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ماڈل مارٹ یونیورسٹی روڈ پر ایجوکیشنل فیملی پلاننگ میلہ کا انعقاد کیاگیا ہے۔۔۔
جس میں مختلف مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صحت مند بچوں کا مقابلہ ، صحت مند ماؤں کا مقابلہ ، رسہ کشی ، پنجہ آزمائی ، میوزیکل چیئر ، نغموں ودیگر مقابلہ جات کا انعقاد کیاگیااور جیتنے والوں میں گفٹ تقسیم کئے گئے ۔ بچوں کو ضلعی آفیسر بہبود آبادی ملک آفتاب احمد اعوان کی جانب سے فری جھولے بھی دلوائے گئے ۔