محرم الحرام میں شرپسندی برداشت نہیں کی جائیگی ،عشنہ طاہر

محرم الحرام میں شرپسندی برداشت نہیں کی جائیگی ،عشنہ طاہر

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشنہ طاہر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران بھائی چارے ۔۔

، مذہبی رواداری اور امن و امان کی فضا کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا اور کسی بھی قسم کی شرپسندی یا انتشار کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا علما کرام اور ذاکرین کا فرض ہے کہ وہ اختلافی مسائل سے اجتناب کریں اور عوام میں اتحاد و اتفاق کا پیغام عام کریں وہ امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں جس میں سب ڈویژنل پولیس افسر محمد اویس گجر، ایس ایچ او حافظ میثم رضا، ایس ایچ او عنصر عباس، امامیہ الائنس پنجاب کے نائب صدر سید غلام رضا شاہ بخاری، سید لخت حسن شاہ، میاں محمد نعیم الدین، حافظ عبدالرشید انصاری، علامہ انوار احمد نوری، حاجی شیخ شوکت علی صراف، حاجی سیٹھ محمد اصغر، حاجی محمد انور، فواد ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور انتظامیہ، علما اور امن کمیٹی کے باہمی تعاون سے علاقے میں امن و سکون کو برقرار رکھا جائے گا اجلاس میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ عشرہ محرم کے دوران جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی کی صورتحال کو فوری بہتر بنایا جائے تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں