ڈپٹی کمشنر بھکر کا مریم نواز ہیلتھ کلینک کوٹلہ جام کا دورہ

ڈپٹی کمشنر بھکر کا مریم نواز ہیلتھ کلینک کوٹلہ جام کا دورہ

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنرمحمد اشرف نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کوٹلہ جام کا دورہ کیا، انہوں نے موقع پر موجود مریضوں اور۔۔

 لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے طبی سہولیات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کلینک میں سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور صفائی ستھرائی کے نظام میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کلینک میں دستیاب ادویات کے ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں کو بروقت علاج و ادویات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین تر جیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے کوٹلہ جا م میں صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی وستھرائی کی سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ محمد اشرف نے موقع پر موجود صفائی عملہ سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت جاری کی کہ علاقے میں صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کیلئے مکمل ذمہ داری سے فرائض انجام دیے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں