کمشنر کی زیر صدارت اجلاس،2بڑی ترقیاتی سکیموں کی منظوری

کمشنر کی زیر صدارت اجلاس،2بڑی ترقیاتی سکیموں کی منظوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی بہبود پر مبنی ری ہے ۔ انشیٹوز کے تحت سرگودہا ڈویژن میں ترقیاتی عمل تیزی سے جاری ہے ۔۔

اسی سلسلے میں کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیل ہیڈکوارٹر بھکر اور تحصیل کلور کوٹ کے لیے دو بڑی شہری ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد عمران اور ایکسین ہائی ویز ملک گلفام اعوان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے ۔ اجلاس میں منظور کی گئی سکیم نمبر 1 کے تحت بھکر شہر کے مرکزی بازار کو جدید طرز پر استوار کرنے کے لیے 36 کروڑ روپے کی لاگت سے دکانوں کی بحالی، پارکنگ ایریاز کی تعمیر، ٹف ٹائلز، فٹ پاتھ، عوامی بیٹھک کی سہولیات اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا منصوبہ شامل ہے ۔ سکیم نمبر 2 کے تحت کلور کوٹ میں بھکر موڑ سے ریلوے کراسنگ تک 1.45 کلومیٹر سڑک کی بحالی، دکانوں کی مرمت، ٹف ٹائلز، فٹ پاتھ، بیٹھنے کی جگہیں اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے لیے 31 کروڑ 83 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں،کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں