چکن کے ریٹس کنٹرول اور قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کامرس اینڈ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں چکن کے ریٹس کو کنٹرول کرنے اور ۔۔۔
مصنوعی قلت پیدا کر نے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنرز کو اس حوالے سے جاری ہدایت نامہ میں آگاہ کیا گیا کہ قومی خوراک کی حفاظت اور تحقیق کی وزارت نے گزشتہ سال کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں مرغی کی قیمتوں میں 47فیصد اضافہ نوٹ کیا ہے ،جبکہ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار بھی ظاہر کرتے ہیں کہ زندہ مرغی اور انڈوں کی اوسط قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت غیر ضروری طور پر بڑھی ہیں ،جس پر ضلعی حکومتیں ترجیح بنیادوں پر خصوصی مہم شروع کریں تاکہ صارفین کو اس غیر مناسب قیمتوں کے اضافے سے بچایا جا سکے ۔ اس حوالے سے قیمت کی رپورٹ www.qeemat.punjab.pk پر اپ لوڈ کی جائے تاکہ متعلقہ اتھارٹی کے سامنے پیش کی جا سکے ۔