محرم کی آمد ،ولنرایبل پوائنٹس کی سکیورٹی چیکنگ شروع

محرم کی آمد ،ولنرایبل پوائنٹس کی سکیورٹی چیکنگ شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محرم الحرام کی آمد اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈی پی او کی جانب سے ولنرایبل پوائنٹس کی سکیورٹی چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔۔۔

اس ضمن میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو سرگودھا شہر کے علاوہ دیگر تحصیلوں میں بعض اہم مقامات پر واقع مختلف کاروباری مراکز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے کر وہاں سی سی ٹی وی کیمروں کی دستیابی سمیت مختلف نقائص دور کروانے اور عملدرآمد میں تعاون نہ کرنیوالوں کو حتمی وارننگ جاری کرتے ہوئے مقدمات درج کروائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں