گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ہائی سکول کے احاطہ جات اور اطراف میں صفائی کا کام مکمل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ہائی سکول کے احاطہ جات اور اطراف میں صفائی کا کام مکمل کر لیا۔۔۔
اس موقع پر سکول ہذا کے سربراہ احتشام الحق ہمدانی ،کوچ کپتان محمد ارشد و دیگر نے سی او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران اور ان کی ٹیم کی بھرپور محنت کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صحیح معنوں میں ستھرا پنجاب پروگرام کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف ہے اور ان شاء اﷲ ان کی یہ محنت ضرور رنگ لائے گی ۔