چینی ، چاول ، گھی ، دالوں ، کاسمیٹکس کی ذخیرہ اندوزی

چینی ، چاول ، گھی ، دالوں ، کاسمیٹکس کی ذخیرہ اندوزی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بجٹ کے نفاذ سے قبل سرگودھا میں چینی ،چاول ، گھی و دالوں ،کاسمیٹکس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی وسیع پیمانے پر ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کا سلسلہ جاری۔۔۔

 جبکہ ملوث مافیا جس نے انتظامیہ کو یرغمال بنارکھا ہے کو نکیل نہیں ڈالی جا سکی اوران اشیاء کی قیمتو ں میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ سے بالخصوص دالیں بھی صارفین کی پہنچ سے دور ہو کر رہ گئی ہیں ، تفصیلات کے مطابق حساس کی جانب سے حکومت پنجاب کو ایک رپورٹ میں آگاہ کیا گیا کہ ان اشیاء کی بلیک مارکیٹنگ کے ذریعے کروڑوں روپے ناجائز منافع کما یا جا رہا ہے ، مختلف علاقوں میں اشیاء کے ریٹس بھی مختلف ہیں، بالخصوص صوبائی حکومت کے بجٹ کے نفاذ سے قبل مختلف اشیاء کی ذخیرہ اندوزی عروج پر ہے جبکہ انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ،مافیا میں شامل افراد کو سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی حاصل ہے اور ان کے ہاتھ اتنے لمبے ہیں کہ کوئی بھی آفیسر ان کے سامنے نہیں ٹک سکتا دوسری جانب انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ اس ضمن میں گاہے بگاہے کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے ، کسی سے کوئی رعا ت نہیں برتی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں