ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والے ناسور ہیں ، کسی رعایت کے مستحق نہیں،شاہد القمر بھٹی

بھیرہ(نامہ نگار )تحصیل بار بھیرہ کے سابق صدر محمد شاہد القمر بھٹی ایڈووکیٹ نے ناجائز اسلحہ کی روک تھام کے لیے پنجاب آرمز آرڈیننس میں کی گئی حالیہ ترامیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
معاشرے میں ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد ناسور ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔