تنخواہوں میں معمولی اضافہ نامنظور،ملازمین نے بجٹ مسترد کر دیا

تنخواہوں میں معمولی اضافہ نامنظور،ملازمین نے بجٹ مسترد کر دیا

شاہ پور (نمائندہ دنیا )ہم بجٹ مسترد کرتے ہیں ، جینا مشکل تر ھوچکا ھے ،تنخواہوں میں10 فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرکے مترادف ہے۔۔۔

 سرکاری ملازمین نے بجٹ مسترد کردیا۔ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور دیگر الائونس میں بھی اضافہ کیا جائے ۔بجٹ پر اپنے ملے جلے درعمل کا اظہا ر کرتے ہوئے ایپکا شاہ پور کے عہدیداران نے کہا کہ اپنی تنخواہ ماہانہ 2 لاکھ سے بڑھا کر 13 لاکھ اور 6 ماہ بیک بینیفٹ لینے والے حکمران مساوات و عدل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ حکومتی نالائق پالیسیاں اب پورا سال ملازمین کو احتجاج و دھرنوں پر مجبور کر دیں گی ، تنخواہوں میں اضافہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے کیا جانا چاہئے تھا مگر حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے ساتھ ہر بار کی طرح زیادتی کی ہے ، حکومت مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں فی الفور مزید اضافہ کرے ورنہ کلرکس سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں