ڈکیتی کے سنگین مقدمہ میں اشتہاری ملزم دوران چیکنگ پکڑا گیا

 ڈکیتی کے سنگین مقدمہ میں اشتہاری  ملزم دوران چیکنگ پکڑا گیا

جوہرآباد(نمائند دُنیا )پنجاب ہائی وپٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم نے دوران چیکنگ چک نمبر7ایم ایل میانوالی کے رہائشی خطرناک اشتہاری ملزم جاوید اقبال کو گرفت میں لے لیا۔۔۔

 ،اشتہاری ملزم جاوید اقبال تھانہ مظفرآباد ضلع ملتان کے ڈکیتی کے سنگین مقدمہ میں اشتہاری چلا آ رہا تھا اور اس کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بنی ہوئی تھی، پٹرولنگ پولیس نے اسے ایس ایچ او تھانہ خوشاب کے سپرد کر دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں