ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ضلع کونسل کمپلیکس جوہرآباد کا اچانک دورہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ضلع کونسل کمپلیکس جوہرآباد کا اچانک دورہ کیا ۔۔۔
انہوں نے وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ افسران کو تمام ترقیاتی منصوبے جلد از جلد اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ، انہوں ضلع کونسل کمپلیکس کی بانڈری وال کو کی زبوں حالی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب، چیف آفیسر ضلع کونسل اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بھی ڈپٹی کمشنر خوشاب کے ہمراہ موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے جاری ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔