ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ماتمی جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی معائنہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب کا ماتمی جلوسوں  کے روٹس کا تفصیلی معائنہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر ضلعی صدر مقام جوہر آبادمیں عشرہ محرم الحرام کے دوران نکالے جانیوالے ماتمی جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا۔۔۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیا اﷲ،چیف آفیسر ایم سی جوہرآباد حرا جاوید ، انچارج ویسٹ مینجمنٹ صائم وارث ،سینٹری انسپکٹر مرزا نصیر بیگ سمیت متعلقہ افسر بھی ان کے ہمراہ تھے اس دوران انہوں نے شبیر کالونی ،لیبر کالونی بلاک نمبر ایک سمیت مختلف علاقوں میں جا کر جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا اور روٹس کی کلیرنس صفائی اور سیکورٹی کے حوالے سے متعلقہ ادراوں کو ہدایات جاری کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں