اسرائیل ایران کیساتھ چھڑچھاڑ کر کے اپنی موت کے قریب پہنچ گیا، پروفیسر محمد مشتاق انور

اسرائیل ایران کیساتھ چھڑچھاڑ  کر کے اپنی موت کے قریب  پہنچ گیا، پروفیسر محمد مشتاق انور

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ادراہ صوت القرآن کے بانی مہتمم صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری پروفیسر محمد مشتاق انور نے کہا ہے کہ ۔۔۔

پاکستان اور سعودی عرب سمیت 20سے زائد اسلامی ممالک کا اسرائیلی جارحیت کے جواب میں جمہوری اسلامی ایران کی حمایت کاا علان ظاہر کرتا ہے کہ ملت اسلامیہ بیدار ہو چکی ہے ، بیداری کی اس لہر کو برقرار رکھ کر کر ہی اسلام کیخلاف کی سازشوں کو روکا جا سکتا ہے ، میڈیا سے با ت چیت کے دوران کہا کہ اسرائیل نے غزہ اور فلسطین میں مظالم کے پہاڑ توڑنے کے بعد اپنے آقاوں کے اشاروں پر ایران کے ساتھ چھیڑ خوانی کی اور اپنی موت کے قریب تر پہنچ گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں