شہریوں کو کانگو وائرس سے بچانے کیلئے کوشاں ہیں :مطیع الاسلام

شہریوں کو کانگو وائرس سے بچانے کیلئے کوشاں ہیں :مطیع الاسلام

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلام نے کہا ہے کہ۔۔۔

 میانوالی کے عوام الناس کو کانگو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات پر محکمہ لائیو سٹاک عمل پیرا ہے ضلع کی تین سرحدی چیک پوسٹوں پر لائیو سٹاک کا عملہ اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے میں مصروف ہے ۔انہوں نے کہا کانگو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے چیک پوسٹ ٹولہ بانگی خیل، درہ تنگ اور چشمہ بیراج کے مقام پر لائیو سٹاک محکمہ کا سٹاف ہر اس گاڑی کو روک کر اس میں لوڈ جانوروں پر چچڑ مار سپرے کا عمل مکمل کرکے گاڑی ضلع میانوالی کی حدود میں داخل ہونے دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کی تمام چھوٹی بڑی منڈی مویشیاں میں بھی عوام الناس کو کانگو وائرس سے محفوظ رکھنے بارے مکمل آگاہی دی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں