میانوالی: انسداد ڈینگی کیلئے سرویلنس کو یقینی بنانے کی ہدایت

میانوالی: انسداد ڈینگی کیلئے سرویلنس کو یقینی بنانے کی ہدایت

میانوالی (نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی رسپا نس کمیٹی برائے ۔۔۔

انسدادِ ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان نیازی کے علا وہ ضلع بھر کے ڈینگی فوکل پر سنز نے شرکت کی۔اجلاس میں اینٹی ڈینگی سرگرمیوں کاتفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کو انسدادِ ڈینگی ایکٹویٹیز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مو ن سون کاسیزن شروع ہونے والا ہے جس کی وجہ سے مچھر کی افزائش میں اضافہ ہو تاہے ،انسدادِ ڈینگی ٹیموں کو فیلڈ میں متحرک کر کے ان ڈور آؤٹ ڈور سرویلنس کو یقینی بنا یا جا ئے۔ٍ اور جس مقام پر لاروا کی نشاندہی ہو وہاں پر فوری سپرے کیا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ تما م ہا ٹ سپاٹس کی ما نیٹر نگ اور ان کی ہیٹ میپنگ کرکے ما ئیکرؤ پلا ن پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ گھر گھر جا کر ڈینگی تھرڈ پارٹی ایلویشن کو بھی یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو تما م ہسپتالوں میں ڈینگی کی تشخیص اور علا ج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی جبکہ لوگوں کو ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگہی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں