گرمی کی شدت برقرار ،سڑکیں اور بازار ویران ، ٹریفک کم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر اور گردونواح میں ہفتہ کے روز بھی گرمی کی شدت برقرار رہی اور کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا۔۔۔
، دن گزرنے کے ساتھ ساتھ گرمی کی شدت میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے ، گزشتہ روز بھی شدید گرمی سے معمولات زندگی ٹھپ رہے ، دن کے اوقات میں سڑکیں اور بازاروں میں لوگوں اور ٹریفک کی آمدو رفت انتہائی کم رہی ،جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے پانی کا استعمال کرتی رہی۔