قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ، دو جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

 قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ، دو  جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)وزیر اعلی ٰ مریم نواز کے جرائم سے پاک پنجاب وژن کے تحت قائد آباد پولیس کا قمار بازی کے۔۔

 اڈے پر چھاپہ، دو جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ،جواریوں کے قبضے سے لڈو دانہ اور داؤ پر لگی ہوئی 5400روپے کی نقدی بر آمد کر کے ان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ پولیس نے جرائم کے خاتمہ اور معاشرے کی تطہیر کا عزم کر رکھا ہے ،شہری جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع پکار15یا قریبی پولیس سٹیشن پر دیں انشا اللہ پولیس جرائم پیشہ افراد پر ہاتھ ڈالنے میں دیر نہیں لگائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں