ہارون احسان پراچہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے ڈائریکٹر منتخب

بھیرہ(نامہ نگار)اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کے صدر اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ہارون احسان پراچہ کو ۔۔
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کا ڈائریکٹر منتخب کر لیا گیا ہے ۔ ہارون احسان پراچہ معروف سیاسی و کاروباری شخصیت، سابق وزیر خزانہ مرحوم احسان الحق پراچہ کے صاحبزادے ہیں اور پنجاب رورل سپلائی کارپوریشن کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ان کی اس اہم تعیناتی پر بھیرہ سمیت سرگودھا ڈویژن کی مختلف سیاسی، سماجی اور تجارتی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے ۔ مبارکباد دینے والوں میں سابق سٹی ناظم عزیز الحق پراچہ، بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر شاہین فاروقی، سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چودھری محمد اجمل گوندل، ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود آرائیں، سابق یونین ناظمین چودھری حسن ظہیر، چوہدری ناصر وڑائچ سمیت دیگر معززین شامل ہیں مبارکباد کے پیغامات میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ ہارون احسان پراچہ کی قیادت میں پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج مزید ترقی کرے گا۔ اور ملک کی معاشی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔