میانوالی :گندم کی پیداوار ،کسانوں میں چیک تقسیم کرنیکی تقریب

 میانوالی :گندم کی پیداوار ،کسانوں میں چیک تقسیم کرنیکی تقریب

میانوالی (نامہ نگار ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) گندم کے پیداواری مقابلہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کسانوں میں انعامی رقم کے۔۔

 چیکس تقسیم کرنے کے سلسلہ میں ڈی سی آفس کمیٹی روم میں تقریب کا انعقاد۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے پیداواری مقابلہ گندم میں پہلی تین پوزیشن لینے والے کسانوں میں انعامی رقم کے چیکس تقسیم کیے ۔ تقریب میں ملک غلام حر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی، رضوان حسن اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی، عبد الرشید اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع پپلاں، فاروق اعظم اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع عیسی خیل اور پیداوری مقابلہ جیتنے والے زمینداروں نے شرکت کی۔ ضلع بھر سے 190 درخواستیں موصول ہوئیں جس میں سے سکروٹنی کے بعد دس سب سے اچھے پلاٹوں کی کٹائی کروائی گئی۔ جس میں ملک محمد جاوید اقبال دوآبہ تحصیل پپلاں کے زمیندار نے 52.66 من پیداوار لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور دس لاکھ روپے کا انعام وصول کیا۔ محمد اکرم خان ذلہ یو سی گلمیری تحصیل میانوالی نے 51.69 مین فی ایکڑ پیداوار لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور سات لاکھ روپے کا چیک وصول کیا جبکہ محمد نواز خان غنڈی تحصیل میانوالی نے 49.95 من فی ایکڑ پیداوار لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اور پانچ لاکھ روپے کا چیک وصول کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام مقابلہ جیتنے والے کاشتکاروں کو مبارک باد پیش کی۔ اور کسانوں کو اپنی فصل پر مزید محنت کرنے پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں