محنتی ورکروں سے پنجاب کو مثالی صوبہ بنائینگے :ملک صہیب

محنتی ورکروں سے پنجاب کو مثالی صوبہ بنائینگے :ملک صہیب

بھیرہ(نامہ نگار)صوبائی وزیر قانون، مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ \\\"صاف ستھرا پنجاب\\\" وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا خواب ہے ۔۔

 ، جو اب عملی شکل اختیار کر رہا ہے صفائی کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے ورکرز ہمارے محنت کش بھائی ہیں، اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے فی کس 10 ہزار روپے انعام ان کی محنت اور خلوص کا اعتراف ہے وہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بھیرہ کے ورکروں میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے انعامی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عشنہ طاہر، سابق رکن ضلع کونسل سرگودھا راجہ مجاہد علی خان بکھر، ملک شیراز بلوچ، رانا معصوم الرحمن، رانا محمد سہیل، بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے خواجہ کامران نسیم، مہر محمد بلال طاہری، محمد عظمت اقبال گولڈ میڈلسٹ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے میاں متین، شیخ سلیمان سمیت دیگر افسران و ملازمین موجود تھے تقریب کے دوران صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے صفائی کے ورکرز کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے خصوصی سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہی محنتی ورکروں کی بدولت ہم پنجاب کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک مثالی صوبہ بنائیں گے چیک تقسیم کی اس تقریب میں صوبائی وزیر کے ہمراہ راجہ مجاہد علی خان، ملک شیراز بلوچ، محمد عظمت اقبال اور رانا معصوم الرحمن نے بھی ورکروں کو چیک تقسیم کیے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں