ڈی سی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی کے شعبہ جات کا معائنہ
سلانوالی(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کا دورہ ٹی ایچ کیو ہسپتال سلانوالی صحت و صفائی کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔۔۔
چیرمین ہیلتھ کونسل و اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی طارق محمود گل اور ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن کی بے مثال کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ڈپٹی کمشنر نے دورہ ٹی ایچ کیو کے دوران میڈیسن سٹور جدید ڈیجیٹل ایکسرے روم اور او پی ڈی وارڈ خصوصاً ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا اور تمام شعبہ جات میں بہترین انتظامات پر ایم ایس کو ویلڈن کہا ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو کی بہترین بیرونی دیواروں پر خوبصورت پینٹنگز بنانے پر بہت زیادہ سراہتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود گل کو کہا کہ باقی اداروں کی بلڈنگز کی باؤنڈری وال پر بھی خوبصورت پینٹنگز بنا دی جائیں تو شہر کی شاہراہیں اور عمارتیں خوشنما دکھائی دیں گی ۔