شرپسندوں کے مقاصد ناکام بنانے کیلئے مل کر چلیں گے ،علما ء کرام

شرپسندوں کے مقاصد ناکام بنانے کیلئے مل کر چلیں گے ،علما ء کرام

سرگودھا(سٹاف رپورٹرمحرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے کنوینیر سابق صوبائی خطیب اوقاف علامہ مفتی اسحاق ساقی کی قیادت میں وفد سرگودہا پہنچا۔

 اس موقع پر کمیٹی میں شامل تمام علماء و مشائخ نے عاشورہ کے دوران ڈویژنل انتظامیہ و پولیس سے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کیلئے مل کر چلنے پر اتفاق کیا ہے ۔ مفتی محمد اسحاق ساقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں قیام امن کیلئے اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آج ہم سب کو پاکستان کے لئے اتحاد کی ضرورت ہے ۔تمام علماء کرام اور مشائخ عظام امن کیلئے حکومت پنجاب کے دست و بازو ہیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر علماء کرام اور مشائخ عظام کا کہنا تھاکہ محرم الحرام پر تمام مکاتب فکر کے علماء اور انتظامیہ ادارے ایک پیج پر ہیں۔پاکستان کی سالمیت کیلئے ضروری ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء دنیا کو پیغام دیں کہ ہم سب متحد ہیں۔کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ عصر حاضر میں سوشل میڈیا کے مؤثر اور محتاط استعمال کی اشد ضرورت ہے ۔ سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے گردش کرنے والی معلومات پر یقین کرنا اور انہیں مزید پھیلانا معاشرتی انتشار کا سبب بن سکتا ہے ، جس سے ہر فرد کو گریز کرنا چاہیے ۔انہوں نے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے خطبات اور بیانات میں عوام کو اس پیغام سے آگاہ کریں کہ سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی غیر مصدقہ اطلاعات پر اعتماد نہ کیا جائے اور ایسی معلومات کو آگے پھیلانے سے اجتناب برتا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں