ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں پہلے برن سمپوزیم کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں اپنی نوعیت کے پہلے برن سمپوزیم کا انعقاد ماہرین نے جھلسنے کے کے حوالے سے جدید علاج اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اگاہی فراہم کی سمپوزیم کے اختتام پر واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔
برن سمپوزیم میں جھلسنے سے متاثرہ افراد کی بروقت دیکھ بھال، ابتدائی طبی امداد اور جدید علاج کے طریقوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی،ان خیالات کا اظہار سمپوزیم میں شامل ڈاکٹروں میں پروفیسر وارث فاروقہ پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج، ایم ایس ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا ڈاکٹر سہیل طارق،ڈاکٹر عمران شہزاد اسسٹنٹ پروفیسر سرگودھا میڈیکل کالج اور پلاسٹک سرجن، ڈاکٹر فرخ اسلام خالد ، پروفیسر مستحسن بشیر اور ڈاکٹر یونس مہروز ،ڈاکٹر زوہیب لیاقت شاہ،ڈاکٹر بلال خان نیازی سمیت دیگر نے خطاب کیا ،سمپوزیم کے اختتام پر آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔