چرس،آئس ،ناجائز اسلحہ برآمد،15ملزم گرفتار کر لئے گئے

چرس،آئس ،ناجائز اسلحہ برآمد،15ملزم گرفتار کر لئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔۔۔

تھانہ صدر پولیس نے وقار سے چرس 320 گرام،احمد سے پسٹل30بور، تھانہ ایس ٹاؤن پولیس نے رضا سے آئس 40گرام،شبیر سے پسٹل30بور، تھانہ سلانوالی پولیس نے شاہ زیب سے شراب 20 لٹر،تھانہ بھیرہ پولیس نے عبدالرحمان سے پسٹل30 بور، احسان سے پسٹل30بور، تھانہ لکسیاں پولیس نے اظہر سے بندوق 12بور، بلال سے بندوق 12بور، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے خلیل سے پسٹل30بور، تھانہ کڑانہ پولیس نے شہریار سے پسٹل30بور، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے نعیم سے بندوق 12بور، تھانہ پھلروان پولیس نے احسان سے بندوق 12بور،افتخار سے بندوق 12بور اور تھانہ میلہ پولیس نے عمران سے پسٹل 30بور برآمد کر کے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں