ڈی پی او میانوالی اور ڈی سی میانوالی کا واں بھچراں کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی اور ڈی سی میانوالی کا محرم الحرام کے موقع پر واں بھچراں کے علاقہ ڈھکونوالہ شادیہ میں امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ہونیوالے جلوس کے روٹ کا دورہ ۔۔۔
ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل اور ڈی سی میانوالی خالد جاوید گورائیہ نے محرم الحرام کے موقع پر واں بھچراں کے علاقہ ڈھکونوالہ شادیہ میں امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ اور معائنہ کیا۔ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے قیام کیلئے تمام جلوس و مجالس کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا۔