کانسٹیبل ظفر حسین کی 33ویں برسی ، پو لیس افسروں کی قبر پر حاضری

 کانسٹیبل ظفر حسین کی 33ویں برسی  ، پو لیس افسروں کی قبر پر حاضری

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)Fڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی ہدایات کی روشنی میں خوشاب پولیس کے عظیم سپوت کانسٹیبل ظفر حسین کی 33ویں برسی کے موقع پر پولیس افسروں ا ور ملازمین نے نوشہرہ کے قبرستان میں شہید کے مزار پر حاضری دی۔۔۔

 اس دوران پولیس کے ایک چاک و چو بند دستے نے مزار پر سلامی دی۔ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی بعد ازان پولیس افسران نے شہید کے گھر جا کر پسماندگان سے تعزیت کی انہیں پنجاب پولیس کی جانب سے تحائف بھی دیئے ۔ خوشاب پولیس کے کانسٹیبل ظفر حسین 25جون 1992کو دوران ڈیوٹی سماج دشمن عناصر کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں