بھٹہ مزدور خاتون کی 14سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش
شاہ پور (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار) بھٹہ مزدور خاتون کی چودہ سالہ بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے پر پولیس تھانہ شاہ پور نے۔۔۔
اللہ بخش عرف جمشید سکنہ بھٹہ اعوان برکس عاقل شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،پروین بی بی نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ بھٹہ پر کام کرنے گئی ہوئی تھی اس کی چودہ سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی جو باہر دھوپ میں ڈالے گئے کپڑے اتارنے کیلئے گئی جہاں ملزم تاک میں بیٹھا تھا جو اس کو اٹھا کر اپنے کمرے میں لے گیا اور کپڑے پھاڑ کر زبردستی زیادتی کی کوشش کرنے لگا ، لڑکی کے مزاحمت اور شورواویلا کرنے پر دیگر بھٹہ مزدور اکٹھے ہو گئے جن کو دیکھ کر ملزم دھمکیاں دیتا ہوا بھاگ گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔