کاشتکار نے سرکاری نالہ توڑ کر زمین سیراب کی پھر بند کر دیا

کاشتکار نے سرکاری نالہ توڑ کر زمین سیراب کی پھر بند کر دیا

بھیرہ(نامہ نگار )نواحی گاؤں رکھ میانی کے رہائشی نصر اقبال نے تحصیلدار بھیرہ کو دی گئی تحریری درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ۔۔۔

 محمد رمضان نے سرکاری نالہ توڑ کر اپنی زمین سیراب کی، اور بعد ازاں نالہ میں مٹی ڈال کر اسے بند کر دیا درخواست گزار کے مطابق اس اقدام کے باعث دیگر زمینوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے ، جس سے علاقے کے کئی کسان متاثر ہو رہے ہیں۔ نصر اقبال نے تحصیلدار بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نالے کو نقصان پہنچانے اور آبپاشی میں رکاوٹ ڈالنے پر محمد رمضان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں