سرکاری و نیم سرکاری ادارے کھل گئے ، شہروں کی رونقیں بحال

سرکاری و نیم سرکاری ادارے کھل  گئے ، شہروں کی رونقیں بحال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محرم الحرام کی تعطیلات کے بعد سرکاری و نیم سرکاری ادارے کھل گئے ،جبکہ شہروں کی رونقیں بھی بحال ہو گئیں۔۔۔

شادیوں کی تیاریوں کے حوالے سے بازاروں میں خریداروں کا معمول سے زائد رش دیکھنے میں آیا دیہی علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعدادنے گزشتہ روز خریداری کیلئے بازاروں کا رخ کیا البتہ سبز منڈی اور دیگر فروٹ منڈی میں سبزیاں اور پھل عام دنوں کی نسبت کم مقدار میں آئے اس کے باوجودیہاں بھی رش معمول سے زیادہ رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں