قیمت 490،برائلر کا گوشت 600روپے کلو فروخت

قیمت 490،برائلر کا گوشت 600روپے کلو فروخت

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)برائلر گو شت کی قیمتیں آوٹ آف کنٹرول، گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری رہی۔

مڈھ رانجھا اور گردونواح میں چکن فروشوں نے من مرضی کے ریٹ مقررکررکھے ہیں۔گذشتہ روز تحصیل مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر گوشت کا ریٹ 490روپے فی کلو مقرر تھا جس کے برعکس مڈھ رانجھا میں چکن فروش600روپے فی کلو برائلر گوشت فروخت کرتے رہے ۔انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونیکی بناء پر چکن فروش مہنگے داموں گوشت فروخت کررہے ہیں ۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے اور ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں