اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کا موضع ڈھنگانہ میں دریائی کٹاؤ والے مقام کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار+ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفراقبال نے محکمہ ایریگیشن اور ریونیو سٹاف کے ہمراہ موضع ڈھنگانہ میں دریائی کٹاؤ والے مقام کا دورہ کیا اور دریا کے کٹاؤ کی روک تھام کے سلسلہ میں۔۔۔
برؤے کار لائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں نے علاقہ کے مکینوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔انھوں نے محکمہ ایریگیشن کے افسران کو دریائی کٹاؤ کی روک تھام کیلئے ہر ممکنہ وسائل بروے کار لانے کی ہدایت کی۔