دریائے سندھ میں جناح و چشمہ بیراج میں پانی کی آمد میں کمی

دریائے سندھ میں جناح و چشمہ  بیراج میں پانی کی آمد میں کمی

میانوالی (نامہ نگار )دریائے سندھ میں جناح و چشمہ بیراج میں کچھ دن کی تیزی کے بعد پانی کی آمد میں کمی ہو گئی ہے۔۔۔

 دونوں بیراجوں میں درمیانے کے بعد اب نچلے درجے کا سیلاب چل رہا ہے 24 گھنٹوں میں چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ کیوسک سے کم ہو گئی چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 200550 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج 175299 کیوسک ہو گیا چشمہ بیراج میں پانی کا لیول 645 فٹ ریکارڈ ہوا جس کے بعد پانی کم ہونے سے دریائے سندھ میں فی الحال سیلابی پوزیشن ختم ہو کر رہ گئی ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں