انتظامیہ کی غریب کش پالیسی ،فروٹ ریڑھی والے فاقہ کشی پر مجبور

 انتظامیہ کی غریب کش پالیسی ،فروٹ ریڑھی والے فاقہ کشی پر مجبور

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن سرگودھا انتظامیہ کی غریب کش پالیسی کے باعث فروٹ ریڑھی والے فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے۔۔۔

 درجنوں فروٹ ریڑھی والوں کا بلاک نمبر8میں احتجاج ، عملہ انکروچمنٹ کے ساتھ تلخ کلامی ،ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ،فروٹ ریڑھیوں والوں کا کہنا تھاکہ بلدیہ حکام کی فاقہ کش پالیسی کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں ہمیں ریڑھیاں سڑکوں پر نہیں لانے دی جارہی ہے اس موقعہ پر انتظامیہ اور ملازمین کے خلاف نعرے باز ی بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں