پیر محمد کرم شاہ الازہر ی نے پوری دنیا میں اسلام کا پرچم بلند کیا،علما ء کرام
بھیرہ(نامہ نگار )مفسرِ قرآن پیر محمد کرم شاہ الازہریؒ نے پوری دنیا میں اسلام کا پرچم بلند کیا۔ وہ دینِ اسلام کی حقیقی روایات کے ۔۔۔
علمبردار اور اس کی تعلیمات کا عملی نمونہ تھے ۔ ان کا کردار پوری امتِ مسلمہ کے لیے غیر متنازع اور باعثِ تقلید رہا۔ ان خیالات کا اظہار دربارِ امیر السالکین کے سجادہ نشین پیر محمد امین الحسنات شاہ کی زیرِ صدارت شروع ہونے والی سالانہ عرس تقریبات کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کیا۔پیر گروپ کے ترجمان میاں محمد نعیم الدین کے مطابق عرس کی تقریبات کا آغاز ختمِ قرآن کریم کی روح پرور محفل سے ہوا۔ عرس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔