نکاسی آب اور صفائی کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور کارپوریشن کا مشترکہ آپریشن شروع

نکاسی آب اور صفائی کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور کارپوریشن کا مشترکہ آپریشن شروع

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی ہدایت پر بارش کے پانی کی فوری نکاسی اور صفائی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے۔۔۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا شاہد عمران کی سربراہی میں شہر بھر میں میونسپل کارپوریشن کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ،جمعہ کی سہہ پہر شہر میں ہونے والی 57 ملی میٹر موسلا دھار بارش کے بعد رانا شاہد عمران خود فیلڈ میں موجود رہ کر نکاسی آب اور صفائی آپریشن کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں، انہوں نے کمپنی کے تمام افسران اور فیلڈ اسٹاف کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ تاحکم ثانی فیلڈ میں موجود رہیں اور نکاسی آب، صفائی ستھرائی اور شہری سہولیات کی بحالی کے عمل کو مسلسل جاری رکھیں۔ تمام افسران مختلف یونین کونسلز میں ٹیموں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی مقام پر پانی کھڑا نہ ہو، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مشینری، صفائی عملہ اور سپروائزرز تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے میں مصروف ہیں، سی او رانا شاہد عمران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام محکمے باہمی تعاون سے اس چیلنج سے نمٹیں گے اور شہریوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ نکاسی آب اور صفائی کا عمل مکمل ہونے تک عملہ فیلڈ میں موجود رہے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں