اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کا شہر کے مختلف شاپنگ مالز کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سرگود ھا شیریں گل نے شہر کے مختلف شاپنگ مالز کا دورہ کیا۔۔
انہوں نے موقع پر قائم ڈی سی کاونٹرز کا معائنہ کیا اور چینی کی دستیابی، معیار اور مقررہ نرخوں پر فروخت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے چینی کے وزن، پیکنگ اور کوالٹی کو چیک کیا اور صارفین سے بھی فیڈبیک لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ دکانداروں کو ہدایت کی کہ حکومتی نرخوں پر چینی کی فروخت کو یقینی بنایا جائے اور ذخیرہ اندوزی یا اوور چارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیمتوں اور معیار پر سمجھوتہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔