بدنام زمانہ گروہ \"دھوتی گینگ\" کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا

 بدنام زمانہ گروہ \

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)ایس ایچ او قائد آباد الیاس اعوان نے علاقہ میں دہشت کی علامت سمجھے جانیوالے قاتلوں اور۔۔

 راہزنوں کے بدنام زمانہ گروہ \"دھوتی گینگ\" کے چار ارکان کو قانون کی گرفت میں لے لیا، گرفتار کئے گئے ملز موں میں محمد قاسم ولد محمد حیات، صابر حسین ولد محمد زمان عیسب خیل،حفیظ اﷲ ولد فتح محمد مہار اور عبدالرف ولد محمد رمضان جھنگی خیل سکنائے گولیوالی شامل ہیں ، یہ خطرناک گروہ پولیس کو قتل ، راہزنی اور ناجائز اسلحہ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کی گرفتاری پولیس کیلئے ایک چیلنج بنی ہوئی تھی۔ علاقہ کے مکینو ں نے اس خطرناک گروہ کی گرفتاری پر ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم اور ایس ایچ او قائد آباد الیاس اعوان کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں