خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی،چودھری کاشف مبارک

خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ  کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی  جائینگی،چودھری کاشف مبارک

سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری چودھری کاشف مبارک ایڈووکیٹ نے ملک کے نامور قانون دان خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ نہ صرف پاکستان کے ایک عظیم قانون دان تھے ، بلکہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفات سے ملک میں قانونی میدان میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین!

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں