وادی سون میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی منتخب نمائندوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان : سمیرا ملک

وادی سون میں بنیادی سہولیات کی  عدم فراہمی منتخب نمائندوں کی کارکردگی  پر سوالیہ نشان : سمیرا ملک

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب کے جنت نظیر علاقہ وادی سون کے۔۔

مکینوں کی بنیادی سہولیات سے محرومی منتخب عوامی نمائندوں کی کارکرگی پر سوالیہ نشان ہے ، اس خوبصورت وادی کو نظر انداز کر کے ڈویلپمنٹ کا رخ اپنے آبائی علاقوں کی جانب موڑنے والوں کو عوامی نمائندگان کہلانے کا کوئی حق حاصل نہیں ، میڈیا سے بات چیت کے دوران سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بعض علاقوں میں لوگوں کوپینے کا صاف پانی تک نہیں ملتا،اہم ترین مسئلہ کو نظر انداز کرنا علاقہ اور عوام کی دشمنی کے زمرے میں آتاہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں