مکان کے تنازع پر بیوہ پر ڈندوں سے تشدد،شدید زخمی

مکان کے تنازع پر بیوہ پر ڈندوں سے تشدد،شدید زخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران سلیمان پورہ میں مکان کے تنازعہ پر صابر وغیرہ نے بیوہ خاتون حلیماں بی بی کو سوٹے مار کر مضروب کر دیا۔۔۔

اندرون شہر بلاک نمبر13میں ریڑھی واپس مانگنے پر عبداﷲ نے اینٹ کے وار کر کے محنت کش گلزار کو لہولہان کر دیا،چھنی محمد قاضی میں فصلوں کو پانی لگانے کے تنازعہ پر فرمان اوراسکے ساتھیوں نے نازیہ بی بی کو گھر میں داخل ہو کر تشد د کا نشانہ بنا ڈالا، اور فرار ہو گئے ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں